• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر امراض جلد سے بگ باس میں انٹری دلانے کے نام پر 10 لاکھ روپے کا فراڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیشن کے صدر مقام بھوپال میں پولیس نے دھوکہ دہی کے ایک کیس کا انکشاف کیا ہے، جس میں ایک ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر ابھینیت گپتا سے بگ باس ریئلٹی ٹی وی شو میں انٹری دلانے کے وعدے پر مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

پولیس کے مطابق رقم لینے والے ملزم کرن سنگھ نے ڈاکٹر گپتا کو شو کے میزبان سلمان خان کے حوالے سے جھوٹی یقین دہانیاں کرکے یہ رقم ہتھیائی۔ 

اس حوالے سے ڈاکٹر ابھینیت گپتا نے کرن سنگھ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور الزام عائد کیا کہ ملزم نے سلمان خان کے شو بگ باس میں انٹری دلوانے کے وعدے پر ان سے فراڈ کیا۔ 

ڈاکٹر گپتا کے مطابق کرن سنگھ نے اس وعدے پر ان سے پیسے یا دیگر فوائد حاصل کیے۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ سب جھوٹ تھا۔

 تفتیش کاروں کے مطابق، یہ واقعہ 2022 کا ہے جب کرن سنگھ نے ڈاکٹر گپتا سے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک ایونٹ ڈائریکٹر ہے جس کے شوبز انڈسٹری میں گہرے تعلقات ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید