خیبر پختونخوا کی ٹوازرم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم پولیس کےلیے ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور کی جا چکی ہے، جون میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیم کو پیش نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق ٹورازم پولیس کے تقریباً 160 کانسٹیبلز اس وقت ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈی جی ٹورازم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ آج ٹورازم پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مزید تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔