• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سیاحت کا فروغ، ٹورازم ایکٹ تیار

خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ ٹورازم ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے مجوزہ ایکٹ سیاحتی مقامات کے تحفظ سمیت دیگر اہم نکات پر مشتمل ہے۔

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلےمیں پہلی مرتبہ ٹورازم ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا ٹورازم اینڈ کلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

29 سیاحتی مقامات کو ٹورازم زون کا درجہ دیا جائے گا جبکہ سیاحتی مقامات اور سیاحوں کی حفاظت کے لئے خصوصی قوانین بھی نافذ ہوں کے۔

ایکٹ کے مطابق سیاحت کے لئے علیحدہ فنڈ اور ٹورازم پروٹیکشن پولیس کی بھرتی بھی ہوگی ، اس کے علاوہ صوبے میں ٹورازم اسٹرٹیجی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر سیاحت عاطف خان نے مجوزہ ٹورازم ایکٹ پر وزیراعلیٰ محمود خان کو بریفنگ بھی دی ، اجلاس میں مجوزہ ایکٹ کے مختلف حصوں پر غور بھی کیا گیا۔

تازہ ترین