امریکی ریسلر لوگن پول نے ڈنمارک کی خاتون ماڈل نینا ایگڈل سے شادی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ لوگن پول اور 33 سالہ نینا ایگڈل کی شادی کی تقریب 15 اگست کو اٹلی میں ہوئی۔
ان دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اس سے قبل جولائی 2023 میں اس جوڑے نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
لوگن پول اور نینا ایگڈل کی پہلی ملاقات امریکی شہر نیویارک میں 2022 میں ہوئی تھی جہاں سے ان کی دوستی اور محبت کا سفر شروع ہوا تھا۔