• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن گیلانی نے ساس بہو کے جھگڑوں کی اصل وجہ بتادی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

اداکارہ عائشہ خان اور اداکار فردوس جمال کی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کرنے والے پاکستان کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو کے لڑائی جھگڑوں کی اصل وجہ بتادی۔

حال ہی میں سینئر اداکار نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ساس اور بہو کے درمیان ہونے والی گھریلو لڑائی جھگڑوں کی اہم اور اصل وجہ بتا دی اور ساتھ ہی گھر کو جوڑ کر رکھنے کی ذمہ دار عورت کو ٹھہرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ گھر کو جوڑ کر رکھنے میں گھر کی ماؤں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، پھر چاہیے وہ لڑکے کی ماں ہو یا لڑکی کی ماں۔

ان کا تھا کہ جب بہو شادی کرکے سسرال آتی ہے تو ساس سوچتی ہے کہ بہو نے اس کا بیٹا چھین لیا ہے، دوسری طرف لڑکی کے گھر والے سوچتے ہیں کہ وہ اپنی پیاری بیٹی کے بغیر کیسے گزارہ کریں گے دوسری جانب لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کو سکھاتی ہے کہ شادی کے بعد اپنا الگ گھر لے لینا۔

سینئر اداکار نے کہا، ’الگ گھر کا سبق سیکھ کر آئی لڑکی جب شادی کے بعد ساس کے ساتھ رہتی ہے تو بیٹا پس جاتا ہے، ایک جانب بیٹا نئی نویلی دلہن کو وقت دینا چاہتا ہے تو ساس کہتی ہیں کہ بیٹے پر کالا جادو ہوگیا یا وہ زن مرید ہوگیا یہاں سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔‘

محسن گیلانی نے یہ بھی کہا، ’لڑکی کی ماں بھی اکثر و بیشتر بیٹی کے ساتھ فون پر باتیں کرنے میں لگی رہتی ہے جو لڑکیاں ہر وقت فون پر لگی رہتی ہیں وہ اپنا گھر نہیں بناسکتی۔ اس لیے ہر لڑکی کو چاہیے کہ وہ سسرال میں ہر رشتے سے محبت کرے اور ساس کو چاہیے کہ بہو کو بھی بیٹی سمجھے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید