حال ہی اچانک طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل ہونے والی اداکارہ صبا قمر کی حالت اب کیسی ہے اداکارہ نے خود بتا دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صفِ اول کی اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس دیں۔
انسٹااسٹوری میں گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ 10 سے 14 دنوں کے مسلسل آرام کے بعد اب بہتر محسوس کر رہی ہوں لیکن اب بھی مکمل طور ہر صحت یاب نہیں ہوں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ آج سے کام کا سلسل دوبارہ شروع کر رہی ہوں۔
ہر دلعزیز اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی اور کہا کہ ’وش می لک‘ میرے نئے پروجیکٹ کا آغاز ہونے والا ہے۔ اس نئے پروجیکٹ کےلیے پُرجوش ہوں۔
صبا قمر نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ میں اپنی ذمہ داری نبھا سکوں اور اپنا 100 فیصد دے سکوں۔ آپ لوگوں کو اسی طرح تفریح مہیا کرتی رہوں گی جب تک زندگی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل صبا قمر کو اچانک دل میں تکلیف کے سبب ہنگامی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بعدازاں اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنی خیریت سے آگاہ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔