معروف گانے جھول کے گلوکار مانُو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
کوک اسٹوڈیو پاکستان کا مقبول ترین گانا ’جھول‘ جس میں مانُو اور انورل خالد نے آواز کا جادو جگایا تھا، یہ دنیا بھر میں سامعین کو اپنا دیوانہ بنا چکا ہے۔
یہ دل کو چھو لینے والا گانا نا صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر محبت اور اداسی کا استعارہ بنا اور یوٹیوب و اسپاٹی فائی پر کئی ریکارڈ قائم کیے۔
گانے کی مرکزی آواز مانُو نے اب اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے، وہ اپنی دیرینہ محبت سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
نامور اسٹائلسٹ طارق امین نے ان کی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ تقریب میں دلہن نے روایتی سرخ لباس زیب تن کیا، جبکہ دلہا نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی۔