وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عشرت عباس کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم عشرت عباس اداکاری کے شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔
دریں اثناء وزیرِ اعلیٰ کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی اداکار عشرت عباس کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، عشرت عباس کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔