• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراگ تیاگی نے سینے پر شفالی جری والا کا ٹیٹو بنوالیا

-تصاویر: سوشل میڈیا
-تصاویر: سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ شفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد شوہر پراگ تیاگی نے اپنے سینے پر ان کا ٹیٹو بنوالیا۔

 بھارت کی مشہور ’کانٹا لگا گرل‘ شفالی جری والا کو دنیا سے گئے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، لیکن ان کے شوہر پراگ تیاگی آج بھی غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں، اب پراگ تیاگی نے اپنی بیوی کی یاد کو ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا ٹیٹو اپنے سینے پر بنوا لیا۔

بھارت کے ایک ٹیٹو اسٹوڈیو نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں پراگ وہاں موجود نظر آئے اور ویڈیو کے آخر میں انک سے پراگ کے سینے پر بنی شفالی کی تصویر دکھائی گئی ہے۔ 

یہ منظر دیکھ کر مداحوں کے جذباتی پیغامات سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے آنے لگے اور مداح انہیں محبتیں دینے لگے۔

ایک مداح نے لکھا کہ یہ سچا پیار ہے، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ بیوی کی محبت کا سب سے خوبصورت ثبوت ہے۔

پراگ اور شفالی انڈین ٹیلی ویژن کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک تھے، دونوں کی ملاقات دوستوں کے ذریعے ہوئی اور جلد ہی ان کا رشتہ محبت میں بدل گیا، شفالی کی موت کے بعد پراگ اکثر انسٹاگرام پر ان کی تصویریں اور یادیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر انہوں نے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے پالتو کتے کو راکھی باندھ رہے تھے کیونکہ شفالی ہر سال یہی رسم ادا کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ شفالی جری والا نے 2002ء میں ری مکس گانے ’کانٹا لگا‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے کچھ فلموں میں مختصر کردار نبھائے جبکہ کچھ ریئلٹی شوز میں بھی حصہ لیا۔ 

یاد رہے کہ شفالی جری والا 27 جون 2025ء کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسیں تھیں، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہوں نے معمول کی دوائیوں کے ساتھ اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید