• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اور سندھ میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق، اب تک کُل 21 کیسز رپورٹ

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان اور سندھ کے ضلع بدین سے پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ 

محکمہ صحت نے کوہستان لوئر کے علاقہ پٹن میں 6 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیس کی تعداد 13 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بنوں اور لکی مروت سے 3، 3 جبکہ ٹانک اور شمالی وزیرستان سے 2، 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈی آئی خان، تورغر اور کوہستان لوئر سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

این ای او سی کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 21 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

این ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے۔ ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔

این ای او سی کے مطابق والدین اپنے بچوں کو قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

این ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں والدین اور کمیونٹی کا کردار اہم ہے، پولیو ورکرز سے تعاون بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

صحت سے مزید