حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی رانا ثناء اللّٰہ کو سینیٹ الیکشن کےلیے ٹکٹ جاری کردیا۔
ن لیگی قیادت نے رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ 8 فروری کے الیکشن میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ ماہ کے آخر میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے، اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔