• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کراچی میں فنکاروں اور کرکٹرز کا میلہ لگے گا

آرٹس کونسل کراچی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اور کرکٹرز کا میلہ ہفتہ 23 اور اتوار 24 اگست کو لگے گا۔ ایک چھت کے نیچے پہلی بار صف اول کے فنکار اور کرکٹرز اکٹھے ہوں گے۔

ایک جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلوے بکھیریں گے، تو دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ ہیرو فواد خان، اقراء عزیز اور صنم سعید ستاروں کی طرح جگمگائیں گے۔

فلموں اور ڈراموں کے کامیاب ہیرو فہد مصطفیٰ اور احد رضا میر بھی اپنے پرستاروں کے درمیان ہوں گے، جب اتنے سارے شوبزنس انڈسٹری کے شہرت یافتہ فنکار آرہے ہیں، تو کرکٹرز کسی سے کم نہیں ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شعیب اختر اور وسیم اکرم بھی اپنے فینز سے باتیں کریں گے، ہفتے اور اتوار کو آرٹس کونسل کراچی میں ایسا رنگ جمے گا کہ سب حیران رہ جائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید