ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کافی میں پروٹین پاؤڈر کا استعمال وزن میں غیر ضروری اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے ماہرین نے ایک وائرل کافی رجحان کا انکشاف کیا ہے۔ جس کے مطابق جم جانے والے افراد پٹھوں کی مضبوطی اور اسے بنانے کے لیے اپنی کافی میں پروٹین پاؤڈر شامل کر رہے ہیں۔
پروٹین کی مقدار بڑھانا پٹھوں کی نشوونما اور مضبوطی کے علاوہ ہڈیوں کی صحت کی حفاظت اور درمیانی عمر میں آسٹیوپروسس جیسے امراض سے بچاؤ کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا اس وقت رجحان سازی کرنے (انفلوئنسرز) سے بھرا پڑا ہے جو اپنے فالوورز کو پروٹین کی مقدار بڑھانے کے مشورے دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے کافی میں پروٹین شامل کرنے کی تازہ ترین ہیلتھ ہیک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان رجحان سازوں کا کہنا ہے کہ اس سے توانائی کی سطح بڑھانے اور وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔
لیکن ایڈم کلارک جو کہ ایک بڑے فٹنس ماہر ہیں انھوں نے خبردار کیا کہ اپنی روزمرہ کی کافی میں اس ضروری غذائی جزو کو شامل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ اپنی ورزش کے معمولات کو اس کے مطابق ایڈجسٹ نہیں کر رہے۔ کیونکہ یہ فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصاندہ ہوسکتا ہے اور وزن بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔