• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو پلاسٹکس انسانی دماغ تک پہنچ گئے: تحقیق میں انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات ہوا، پانی اور کھانے میں پائے جانے کے بعد اب انسانی دماغ تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے نہیں جا سکتے، یہ ذرات کھانے، سانس لینے اور پانی کے ذریعے انسانی معدے، گردوں سمیت دماغ تک پہنچ چکے ہیں۔

 سائنس دانوں کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہیں، البتہ کچھ مطالعات میں اشارہ ملا ہے کہ یہ خون کی رگوں اور دماغ میں مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی ڈیٹا کا انتظار کیے بغیر پلاسٹک آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق سال 2000 سے اب تک پلاسٹک کی پیداوار دگنی ہو چکی ہے اور 2060ء تک اس کے تین گنا تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔

صحت سے مزید