• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا—فائل فوٹو
آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا—فائل فوٹو

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ایڈم زمپا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے بولنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیک پر سنی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا ہے کہ ایڈم زمپا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیاہے۔

آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید