• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے سیریز چیلنج، ایڈم زمپا نے بابراعظم اور محمد رضوان کو ہدف قرار دیدیا

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ون ڈے سیریز چیلنج ہے۔ لیکن امید ہے کہ ہم اس پر پورا اتریں گے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قوت اور تیکنک کا اندازہ ہے، ان کے خلاف پلان خود بناؤں گا۔ بابر اعظم اور رضوان کو آؤٹ کرنا ان ٹارگٹ ،ان کی وکٹ لے کر پاکستان پر پریشر ڈالنا ہدف ہوگا۔ آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی جبکہ ہمارے کھلاڑی بھی زیادہ تجربے کار نہیں ہیں۔ ہمارے بولرز نے بہت کم ون ڈے میچز کھیلے ہیں، کچھ بولرز نے ابھی ون ڈے میچز بھی نہیں کھیلے،سیریز ہمارے بولروں کے لئے بہت اہم ہے اب ہیں سیریز میں سیکھنے اور تجربہ ملے گا۔ پاکستان کی ون ڈے ٹیم بہت اچھی ہے اور ان کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ رہا ہے، میں نے کسی بیٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا، میرا رول جو مینجمنٹ نے دیا ہے اس کے مطابق کھیلنا ہے تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی اسٹرینتھ کا پتہ ہے ان کے خلاف میں خود پلان کروں گا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان آکر میں ہی نہیں سب پرجوش ہیں، گرم موسم کی وجہ سے مشکل نہیں ہو گی کیونکہ آسٹریلیا میں بھی بہت گرمی پڑتی ہے لیکن کنڈیشن تھوڑی مختلف ہوتی ہے ، کھلاڑی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں، اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں پاکستان کامقابلہ کرناچیلنج ہوگا تاہم پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنےکی کوشش کریں گے۔ ون ڈے اور ٹی 20سیریز میں پچز ٹیسٹ میچز سےمختلف ہونگی،کوشش ہوگی کہ ان پچز پر اچھی بولنگ کی جائے ، ہماری ٹیم میں کچھ تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اہم ثابت ہوسکتےہیں۔

اسپورٹس سے مزید