سوئیڈن کی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ٹین ایج انجینئرنگ نے حال ہی میں دنیا کا سب سے سستا پی سی کیس متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت صرف اتنی ہے جتنی اسے صارف تک پہنچانے کی ڈلیوری کے لیے ادا کی جاتی ہے۔
گو کہ کمپیوٹر 2 دنیا کا سب سے جدید، پائیدار یا خوبصورت کیس نہیں ہے، لیکن یہ سب سے سستا ضرور ہے اور یہ تقریباً مفت مل جاتا ہے، آپ کو صرف ڈلیوری چارجز ادا کرنے ہوتے ہیں۔
یہ کیس نیم شفاف پولی پروپلین پلاسٹک سے بنا ہوا ہے۔ اس میں ایک جڑا ہوا اسنیپ آن ڈیزائن شامل ہے جو بغیر کسی اوزار کے آسانی سے اسمبل کیا جا سکتا ہے۔
یہ منی آئی ٹی ایکس مدر بورڈ، ایس ایف ایکس پاور سپلائی، ایک لو پروفائل سی پی یو کولر، 80 ایم ایم فین اور ڈیول سلاٹ گرافکس کارڈز جن کی لمبائی 180 ایم ایم تک ہوتی ہے، اس کو سپورٹ کرتا ہے۔
بس آپ کو تھوڑا سا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے تو اسکے جزو اپنی جگہ پر فٹ ہو جاتے ہیں، کسی پیچ کس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ پلاسٹک کی مضبوطی محدود ہوتی ہے، لیکن اس سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور پھر اس کی انتہائی ارزاں قیمت کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی کمپیوٹر ٹو میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔