• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش ………

بارش شروع ہوتے ہی وہ کہانی کی تلاش میں نکل گیا۔

وہ کہانی کو پانی سے بھری،

تباہ حال سڑکوں پر ڈھونڈتا رہا۔

گاڑیوں اور بسوں میں پھنسے لوگوں میں اُسے تلاش کیا۔

وہ ڈھے چکی دیواروں، گر چکے درختوں کے پاس سے گزرا۔

اس نے سرکاری، غیرسرکاری تنظیموں کے دعووں کو پرکھا،

مگر کہانی… اُسے کہیں نہیں ملی۔

اُس کی مایوسی…

پانی کی سطح کی طرح بڑھتی جاتی تھی۔

یک دم اس کی نظر بارش میں بھیگتی ایک لڑکی پر پڑی،

لڑکی ایک وھیل چیئر کو دھکیل رہی تھی…

اور وھیل چیئر پر اس کا معذور،

بے بس باپ بیٹھا تھا۔

کہانی کار فوراً کہانی لکھنے بیٹھ گیا،

مگر لفظ بے بسی کے آگے…

وہ کچھ لکھ ہی نہیں سکا۔

*******

تازہ ترین