• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحم دل جج فرینک کیپریو نے موت سے قبل ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

رحم دلی کے لیے عالمی شہرت کے حامل ہر دلعزیز امریکی جج فرینک کیپریو (Frank Caprio) کا آخری ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکی جج فرینک کیپریو کا آخری ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے۔ جو انہوں نے اسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں کے لیے جاری کیا۔

مذکورہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔


فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردہ 58 سیکینڈز کی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے آپ سے گزارش کی تھی کہ میرے لیے دعا کریں، یہ واضح ہے کہ آپ نے میرے لیے دعائیں کی جن کی بدولت میں مشکل ترین وقت سے گزر کر یہاں تک پہنچا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ایک بار پھر آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے کیونکہ میں ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میری آپ سے درخواست ہے اگر آپ کو مشکل نہ ہو تو مجھے اپنی دعاؤں میں پھر یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دعاؤں کی طاقت پر یقین ہے، مجھے یقین ہے کہ اوپر والا ہمیں دیکھ رہا ہے اس لیے براہ مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مذکورہ پیغام کے چند گھنٹوں کے بعد فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ سے ایک اور پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی۔

فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں لبلبے کے کینسر سے ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

واضح رہے کہ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید