• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نویں جماعت کے طالب علم نے تھپڑ مارنے پر استاد کو گولی مار کر زخمی کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں نویں جماعت کے طالب علم نے تھپڑ مارنے پر استاد کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز گرو نانک اسکول میں پیش آیا، جہاں فزکس کے استاد گنگندیو سنگھ کوہلی کو ایک طالب علم نے پستول سے نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طالب علم اپنے لنچ بکس میں پستول چھپا کر اسکول لایا تھا، بریک ٹائم میں جب استاد کلاس سے باہر نکل رہا تھا تو لڑکے نے پستول نکال کر اپنے استاد پر فائر کردیا۔

گولی استاد کی پشت سے لگ کر گردن میں پیوست ہو گئی۔ دیگر اساتذہ نے فوری طور پر حملہ آور طالب علم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

زخمی گنگندیو سنگھ کوہلی کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی آپریشن کے دوران گولی نکال دی گئی، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمی استاد کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج  کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید