قومی ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
محمد عامر یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔
انہوں نے یہ سنگِ میل کیرئبین پریمیئر لیگ (CPL) 2025ء کے دوران عبور کیا، جہاں وہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
محمد عامر نے یہ وکٹ اینٹیگوا اینڈ باربودا فیلکنز کے خلاف سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ میں ہونے والے میچ کے دوران فابین ایلن کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔
سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے 343ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینے والے ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے، وہ اس وقت آل ٹائم لسٹ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے کا اعزاز اب بھی وہاب ریاض کے پاس ہے جنہوں نے 348 میچز میں 413 شکار کیے، ان کا اکانومی ریٹ 7.54 رہا جبکہ وہ تین مرتبہ 5 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔