پاکستانی موبائل کمیونیکیشن کمپنی جاز نے اے جی پی رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
جاز کے مطابق کمپنی مکمل ریگولیٹری تعمیل کے ساتھ کام کرتی ہیں، جاز کے تمام ٹیرف اور سروسز پی ٹی اے کی منظوری سے لانچ ہوتے ہیں۔
جاز کمپنی نے بروقت منظوریوں اور شراکتوں کے شواہد بھی پیش کر دیے۔
جاز کا کہنا ہے کہ صارفین کو شفاف اور قابلِ استطاعت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جاز کا عزم صارفین کو منصفانہ اور قابلِ اعتماد سروسز فراہم کرنا ہے۔
جاز کے مطابق معاملے کو ریگولیٹری حقائق اور ادارہ جاتی کردار کے تناظر میں دیکھا جائے۔