• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاز کےعلاوہ دیگر موبائل فون آپریٹرز اپنے ٹیرف مقرر کرنے میں آزاد ہیں، پی ٹی اے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی اے جاز کے ٹیرف کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ دیگر موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اپنے تجارتی تقاضوں کے پیش نظر ٹیرف مقرر کرنے میں آزاد ہیں اور پی ٹی اے ان کے ٹیرف کی تبدیلیوں میں مداخلت نہیں کرتا،پی ٹی اےکے مطابق وہ صرف پاکستان میں موبائل فون آپریٹر پی ایم سی ایل (جاز) کے ٹیرف کو ریگولیٹ کرتا ہے جو کہ نمایاں مارکیٹ پلیئر (ایس ایم پی) کی ڈٹر منیشن اورجاز- وارد کے انضمام کی شرائط کے عین مطابق ہے جبکہ دیگر موبائل فون آپریٹر (سی ایم اوز) اپنے تجارتی تقاضوں کے پیش نظر ٹیرف مقرر کرنے کیلئے آزاد ہیں اور پی ٹی اے ان کے ٹیرف کی تبدیلیوں میں مداخلت نہیں کرتا، جون 2022 کے دوران پی ٹی اے نے کمپنی کے بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاز کی جانب سے پیش کردہ تمام 25 ٹیرف تجاویز کی منظوری دے دی۔

ملک بھر سے سے مزید