• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025، یاسر سلطان نے برانز میڈل جیت لیا

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان کے جیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

یاسر سلطان نے چھٹی اور آخری کوشش میں 77.43 میٹر کی تھرو کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو اس سیزن کی ان کی بہترین کارکردگی قرار دی گئی۔

مقابلے میں سری لنکا کے پتھیراگے نے 82.05 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ جاپانی تھرور نے 78.60 میٹر کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔

یاسر سلطان کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی، تاہم دوسری کوشش میں انہوں نے 75.79 میٹر اور تیسری کوشش میں 72.57 میٹر کی تھرو کی۔ 

چوتھی کوشش میں ان کا ریکارڈ 72.88 میٹر رہا جبکہ پانچویں تھرو بھی فاؤل ہوگئی، تاہم چھٹی اور آخری تھرو میں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 77.43 میٹر کی تھرو کی اور برانز میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی چیمپئن شپ میں یاسرسلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید