• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس طبیعت رکھنے والے افراد میں ڈپریشن اور اینزائٹی کا خطرہ زیادہ ہے: تحقیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حساس مزاج رکھنے والے افراد میں ذہنی بیماریوں خصوصاً ڈپریشن اور اینزائٹی کا شکار ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق جریدہ کلینکل سائیکولوجیکل سائنس میں شائع ہوئی، جس میں 33 مختلف مطالعات سے حاصل کردہ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، مجموعی طور پر 12 ہزار 700 افراد کی ذہنی صحت اور حساسیت سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئیں۔

ماہرین کے مطابق تقریباً 31 فیصد آبادی کو انتہائی حساس شمار کیا جا سکتا ہے، یہ افراد اردگرد کے ماحول، روشنی، شور اور دوسروں کے موڈ پر زیادہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

تحقیق کے سربراہ کوئین میری یونیورسٹی لندن سے تعلق رکھنے والے ماہر نفسیات ٹام فالکنسٹین نے بتایا کہ یہ حساسیت اور ذہنی صحت پر اثرات کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا منظم مطالعہ ہے اور پہلی بار اس موضوع پر میٹا اینالیسز کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حساسیت کو عموماً ذہنی صحت کے علاج اور تشخیص میں نظر انداز کیا جاتا ہے، جبکہ یہی خصوصیت ڈپریشن، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور دیگر موڈ ڈس آرڈرز سے منسلک ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ اگر علاج کے دوران حساسیت کو مدنظر رکھا جائے تو ایسے افراد کو مائنڈ فلنیس جیسی تکنیکوں سے زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے، جس سے ذہنی صحت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید