• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سال 2025ء کے ٹیکس گوشوارے 26 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی کہ سیلز ٹیکس واجبات مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ پہلے سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ 18 اگست مقرر تھی، تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانےکے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس جمع کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید