• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کوئٹہ ڈویژن نے پوسٹ آفس کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا،ستارشاہوانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پوسٹل ڈی ایم اوز ایمپلائز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالستارشاہوانی نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن نےپاکستان پوسٹ آفس کی مختص سیٹیں کم کرکےمحکمے کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیاہے، جعفرایکسپریس میں پاکستان پوسٹ آفس ڈی ایم او کوٹہ کوئٹہ کے لئے ایک تا بتیس نشستیں مختص ہیں ،جس کی ادائیگی وزارت ریلوےکو کی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ریلوے حکام کی جانب سےپوسٹ آفس کوصرف ایک کیبن دیاجاتا ہے، جوپوسٹ آفس کی میل کے لئے ناکافی ہے، جس سےسیکشن میں میل لیکر نہیں لےجائی جاسکتی اور اسٹاف بھی پریشان ہے، جوکیبن دیاجاتاہے، آن لائن بکنگ کی وجہ سے راستے میں وہ کیبن بھی خالی رہ جاتاہے، اس اقدام سےمسافروں اور پوسٹ آفس کے عملے میں اکثر تکرار رہتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید