ساؤتھ افریقہ کرکٹ نے دورۂ انگلینڈ میں وائٹ بال سیریز کےلیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
ون ڈے سیریز کا آغاز 2 ستمبر سے لیڈز سے ہو گا۔ جس کیلئے اسکواڈ کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت ایڈن مارکرم کریں گے۔