مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔
مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان سے خصوصی پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر پہنچی ہے۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا، غزہ کے لیے امدادی سامان مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان سے مزید امدادی سامان آئندہ چند روز میں مصر پہنچے گا۔