• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: پی آئی اے کے لوگو والے غبارے سے بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

—تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس
—تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کے دوڑیں لگوا دیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی حکام میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب انہوں نے فضا میں پاکستان کی قومی ایئر لائن کے لوگو کا حامل غبارہ دیکھا۔

بھارتی حکام نے  پی آئی اے کے لوگو کے حامل غبارے کو دیکھنے کے بعد فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا۔

اس سے قبل جموں کے قصبے سانبہ میں بھی گزشتہ ہفتے پی آئی اے کے لوگو والا غبارہ دیکھا گیا تھا۔

ان واقعات کے بعد مقامی آبادی میں بھارتی فورسز کا یہ کہہ کر مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ یہ جدید اسلحے سے مسلح بھارتی افواج ہیں جو ہوا میں اڑنے والے غباروں سے گھبرا جاتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید