برطانیہ میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کتنے مؤثر ہیں؟ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ سامنے آ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ایک تارکِ وطن کو نکالا تو ایک ہزار اور آ گئے۔
فرانس سے معاہدے کے بعد ون اِن، ون آؤٹ اسکیم کے تحت برطانوی حکومت 3 افراد کو ملک بدر کر چکی ہے، تاہم جمعے کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے فرانس سے 1 ہزار سے زائد افراد برطانیہ پہنچ گئے۔
برطانوی ہوم آفس کے مطابق جمعے کو 13 کشتیوں میں 1 ہزار 72 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے جس کے بعد رواں برس کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کی تعداد 32 ہزار 103 تک جا پہنچی۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانوی وزراء کا خیال ہے کہ فرانس سے معاہدے کے بعد برطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔