• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم لگان کے ری میک کیلئے موزوں اداکار کون؟ عامرخان نے نام بتادیا

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے اپنی شہرہ آفاق فلم ’لگان‘ کے ری میک کے لیے موزوں اداکار کا نام بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اگر آج 24 سال بعد لگان کا ری میک بنے تو اُس کا مرکزی کردار کون ادا کرسکتا ہے؟ ان کی فہرست میں رنبیر کپور اور کارتک آریان کے بجائے کوئی اور نام ہے۔

2001ء کی اسپورٹس ڈرامہ فلم لگان میں عامر خان نے بھون کا کردار نبھایا تھا، جسے آشوتوش گوواریکر نے ڈائریکٹ کیا تھا، جو باکس آفس پر کامیاب قرار پائی، یہی وہ فلم تھی جو آسکر ایوارڈ میں بہترین غیر ملکی فلم کے طور پر نامزد ہوئی تھی۔

پوڈکاسٹ میں عامر خان سے استفسار کیا گیا کہ اگر آج لگان بنے تو بھون کا مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟ تو اداکارکے پاس اس کا جواب تھا۔

انہوں نے وکی کوشل کا نام لیا اور کہا اس میں بھون کی تمام خصوصیات ہیں، وقار، طاقت، اندرونی قوت، استحکام اور ایمانداری، وہ یہ سب بہت قدرتی طریقے سے ظاہر کرتا ہے، ایک شاندار اداکار بھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید