• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چاہتا ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے، ایسا نہیں ہو گا: آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای—فائل فوٹو
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای—فائل فوٹو 

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران امریکی فرمانبرداری کے مطالبے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جو لوگ مسائل کےحل کے لیے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی وکالت کرتے ہیں وہ کم عقل ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ مخالفین ایران کے اندر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید