• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے 59 افراد متاثر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق ڈینگی میں مبتلا 28 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ 11 لاکھ 44 ہزار 746 مقامات کا معائنہ کیا گیا، 93 ہزار 453 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔ 

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 895 مقدمات درج کیے گئے اور 1 ہزار 222 مقامات سیل کیے گئے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 62 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

محکمۂ صحت کے مطابق  ڈینگی کے سب سے زیادہ کیس راول ٹاؤن اور پوٹھوہار ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی کے 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صحت سے مزید