ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔
کنگز کالج لندن اور کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کی ایک نئی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خواتین کو الزائمر سے محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ دماغ کے خلیوں کی ساخت اور رابطے کو مضبوط بناتے ہیں، خون کی نالیوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور دماغ میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ خواتین میں 50 سال کی عمر کے بعد ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے دماغی کمزوری اور الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی کمی کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے؟
ماہرین صحت نے خواتین کو اپنی دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے خوراک میں اومیگا فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔
مچھلی، تخم بالنگا، السی اور اخروٹ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے بہترین ذرائع ہیں۔
علاوہ ازیں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی کمی کو پور کرنے کے لیے مناسب مقدار میں سپلیمنٹس بھی لیے جا سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی درست تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔