• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی نے سوہا خان سے کرینہ کپور کا تعارف کیسے کروایا تھا؟

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے پہلی بار کرینہ کپور کا تعارف اپنی بہن سوہا علی خان سے کیسے کروایا تھا؟ دلچسپ واقعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ بالی ووڈ اداکار اور مصنفہ سوہا علی خان نے حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان اور کرینہ کپور سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ سیف علی خان نے کرینہ کپور خان کا مجھ سے تعارف انتہائی دلچسپ انداز میں کروایا تھا۔

سوہا علی خان نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ بھائی کا مجھے فون آیا، وہ مجھ سے کہہ رہا تھا ’میری گرل فرینڈ تم سے 2 سال چھوٹی ہے‘، جس پر میں نے جواب دیا ٹھیک بلکہ بہت اچھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ میرا کرینہ کپور سے اپنے بھائی سیف علی خان کی طرف سے کروایا گیا یہ پہلا تعارف تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کسی سپر اسٹار سے ملنے سے پہلے ذہن میں کئی خیالات ہوتے ہیں، اصل شخصیت کی سمجھ کیلئے وقت اور قریبی ملاقاتیں ضروری ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شروع میں ہم ایک دوسرے کو زیادہ نہیں جان پائے، وقت کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور کے ساتھ میرا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

سوہا علی خان نے کہا کہ تعلق بنانے میں وقت، اعتماد اور تسلسل درکار ہوتا ہے، پچھلے 10 سے 12 برس میں کئی ایسے مواقع آئے ہیں جنہوں نے ہمیں قریب کردیا۔

کرینہ کپور جن کے بارے میں عام تاثر ہے کہ وہ بالی ووڈ کی ہر خبر رکھتی ہیں جبکہ سوہا علی نے کہا کہ اُن کے پاس گپ شپ سے بڑھ کر بہت کچھ ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری بھابھی معلومات کا خزانہ ہیں، اگر مجھے کچھ جاننا ہو تو آدھی رات کو بھی اُن سے پوچھ سکتی ہوں، حقیقت یہ بھی ہے وہ اپنے ذرائع کبھی ظاہر نہیں کرتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید