امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں سیاسی افراتفری چل رہی ہے، ایسے غیر یقینی اور انتشار کے ماحول میں کاروبار اور مذاکرات مشکل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ سربراہی اجلاس سے چند گھنٹے قبل جنوبی کوریا کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس سے مذاکرات کا ماحول تناؤ کا شکار ہو گیا ہے۔
صدر لی، امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، ماضی میں بھی ٹرمپ نے جنوبی کوریا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی کوریا امریکی فوجی تحفظ سے فائدہ اٹھاتا ہے اور معیشت میں ناجائز فائدہ حاصل کرتا ہے۔