افغانستان میں فروری سے طالبان کی حراست میں موجود برطانوی جوڑے باربی اور پیٹر رینالڈز کو رہا کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ قطر کی ثالثی سے دونوں کی رہائی ممکن ہوئی، رہائی پانے والے جوڑے کو دوحہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ باربی اور پیٹر رینالڈز گزشتہ 18 برس سے افغانستان میں مقیم تھے اور تعلیم اور تربیتی پروگرام پر مبنی ’رِی بِلڈ‘ نامی تنظیم چلا رہے تھے۔
متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پیٹر اور باربی 1960ء سے افغانستان میں موجود تھے، دونوں نے 1970ء میں کابل میں ہی شادی کی تھی۔