بھارت کی نئی دلی ہائی کورٹ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی اسناد ظاہر نہ کیے جانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے وفاقی انفارمیشن کمیشن کی جانب سے 2016ء میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت وزیرِاعظم نریندر مودی کے گریجویشن (بی اے) کا ریکارڈ دیکھنے سے متعلق اجازت دینے کا حکم نامہ بھی منسوخ کردیا۔
نئی دلی کی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ریکارڈ اور ڈگری ظاہر کرنا لازمی نہیں، کسی بھی عوامی شخصیت سے متعلق ذاتی معلومات پر نجی حیثیت یا رازداری کا حق موجود ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اکیڈمک ریکارڈ کے ظاہر کرنے سے متعلق یہ قانونی جنگ کئی سال سے چل رہی تھی۔