• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجری کے بغیر بینائی بحال کرنے کا طریقہ دریافت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سائنسدانوں نے لیزر سرجری کے بغیر آنکھوں کی بینائی بحال کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا۔

کیلیفورنیا کے کیمیا دانوں کے مطابق بینائی کے مسائل کو لیزر سرجری کے بغیر کیمیائی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

لیزر سرجری کے ذریعے آنکھ کے واضح سامنے والے حصے ’قرنیہ‘ کے ٹشو کو مستقل طور پر ہٹایا جاتا ہے تاکہ مریض کی بینائی کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور اسے چشمے کا استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

اب حال ہی میں اوکسیڈینٹل کالج اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ڈیزائن کیے گئے طریقے کار اروائن (Irvine) قرنیہ کو کیمیائی طور پر ڈھال دیتا ہے۔ دونوں طریقے سے قرنیہ کے منحنی خطوط کو درست کر کے بینائی کے مسائل کو حل کیا جاتا ہے تاکہ روشنی سیدھی ریٹینا پر پڑے۔

اس نئے طریقے کار میں محققین نے کرنٹ اور ایک پلاٹینم لینس کا استعمال کیا ہے اور اس کی تحقیق خرگوش کی آنکھوں پر کی گئی ہے۔

محققین نے کرنٹ کا استعمال کرکے خرگوش کی آنکھوں کے قرنیہ کے پی ایچ (pH) کو کم کیا جس سے قرنیہ ڈھیلا ہو کر نئی شکل میں ڈھلنے کے قابل ہوگیا پھر اس پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا پلاٹینم لینس رکھا جب آہستہ آہستہ قرنیہ لینس کی شکل میں ڈھل گیا تو اس کے پی ایچ (pH) کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

خرگوش کے آنکھوں پر محققین نے اس طریقے کار کو 12 بار آزمایا اور ہر بار نتائج مثبت آئے بلکہ دو مرتبہ تو دور کی نظر کی کمزوری کا مسئلہ ختم ہونے کے آثار بھی ظاہر ہوئے۔

صحت سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید