آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس پر فائرنگ کا واقعہ آسٹریلیوی دارالحکومت میلبرن سے 3 سو کلو میٹر دور شمال مشرق میں پیش آیا۔
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاملے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔