• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف امریکی کامیڈین فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف امریکی کامیڈین ریجنلڈ کیرول عرف ریگی 52 سال کی عمر میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈی کے لیے مشہور ریجنلڈ کیرول بروز بدھ 20 اگست کو مسیسیپی کے علاقے ساؤتھ ہیون میں پیش آئے ایک فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

ساؤتھ ہیون پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں لکھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور طبی عملے نے ریجنلڈ کیرول کی زندگی بچانے کے لیے اُنہیں فوری طبی امداد فراہم کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

بعدازاں پولیس نے یہ تصدیق کی کہ کامیڈین کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں ریجنلڈ کیرول کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور صورتحال کو سمجھ کر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر سب کے مشکور ہیں۔

امریکی کامیڈین کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے قریبی عزیز و اقارب اور مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید