• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتادیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتادیا۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران یاسر نواز سے ان کی اور اداکارہ ندا یاسر کی کامیاب شادی کا راز معلوم کیا گیا۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ کامیاب شادی کا راز خاموشی ہے۔ یہ تجویز شادی شدہ جوڑے میں دونوں پارٹنرز کے لیے ہے لیکن اس پر عمل ایک ہی کرتا ہے۔

ہدایت کار سے مزید پوچھا گیا کہ اگر آپ دونوں کی لڑائی ہو جائے تو کون مناتا ہے؟، جس پر یاسر نواز نے بتایا کہ جس کی غلطی ہوتی ہے وہی مناتا ہے لیکن جب ندا کی غلطی ہوتی ہے تو مجھے میسج کر کے بتانا پڑتا ہے کہ تم نے فلاں فلاں کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید