بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ تمنا بھاٹیا نے کہا ہے کہ ان کی ویب سیریز ’ڈو یو وانا پارٹنر‘ کو عوام میں شاندار پذیرائی مل رہی ہے۔
اپنی ویب سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ویب سیریز کی تیاری میں 2 ڈائریکٹرز حصہ لے رہے ہیں اور دونوں بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ویب سیریز میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تمنا نے بتایا کہ میرا کردار بہت جاندار ہے، یہ ایک ایسی پروفیشنل خاتون کا رول ہے جو اپنے کام سے بہت شدید لگاؤ رکھتی ہے مگر جذباتی بھی ہے۔