• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازعات کا شکار فلم ’عبیر گلال‘ ریلیز ہوگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد بلآخر کئی ممالک میں ریلیز کردی گئی۔

تنازعات کا شکار اس فلم کو 12 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔ فلم کا پریمیئر متحدہ عرب امارات، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ بھر کے سینما گھروں میں ہوا۔ تاہم پاکستان میں فلم کی ریلیز کو تاخیر کا سامنا ہے جبکہ بھارتی میڈیا فلم کی ریلیز پر تقسیم کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی سرکاری ادارے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے فواد خان کی فلم کی ریلیز بھارت میں روک دی ہے جبکہ بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی نے زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے۔

ادھر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فواد خان کی حمایت میں اسٹوری شیئر کی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں فلم کی ریلیز کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور فواد خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ فواد ہمارے اسٹار ہیں، ان کی فلم اگر ریلیز ہوگی تو ہمارے سنیما کو اس سے فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ فلم عبیر گلال کو ابتدائی طور پر اپریل میں ٹیزر لانچ ہونے کے بعد مئی 2025 میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن سیاسی تناؤ کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید