کراچی میں بارشوں کے بعد جلدی امراض بڑھ گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللّٰہ یحییٰ نے تصدیق کردی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں برسات کے بعد زیادہ اضافہ ہوا، چمڑا اسپتال میں روزانہ جلدی امراض کے شکار 5 ہزار مریض آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندے پانی اور کھلے مین ہولز کی وجہ سے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشنز بڑھ رہے ہیں، ٹھہرے ہوئے پانی سے پیراسائٹک انفیکشنز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
ماہر جلدی امراض نے کہا کہ سول اسپتال کی او پی ڈی میں روز 500 سے 600 مریض اور جناح اسپتال میں جلدی امراض کا شکار 600 سے زائد مریض آرہے ہیں۔
ڈاکٹر رابعہ کا کہنا ہے کہ جلدی امراض سے بچاؤ کےلیے آلودہ پانی اور گندی جگہوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔