ایران نے عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے ملک میں داخلے کی تصدیق کر دی۔
تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی ادارے آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی رضامندی سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔
تاہم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ بوشہر کے جوہری ری ایکٹر کے ایندھن کی تبدیلی بین الاقوامی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی نگرانی میں ہی کی جانی ہے۔