• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بینک ہمیشہ ہمارا قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اے ڈی بی کے صدر نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اے ڈی بی کے صدر نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے سفر میں ہمیشہ قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے اے ڈی بی کے صدر کساٹو کانڈا کی وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احد چیمہ،محمد اورنگزیب، اویس لغاری، حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اے ڈی بی کے صدر سے کہا کہ خوش آئند ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کے کئی بڑے منصوبوں میں شراکت داری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور اے ڈی بی شراکت داری آگے لے جاسکتے ہیں، اے ڈی بی کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اے ڈی بی کے وفد کو حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر اے ڈی بی نے جامع اصلاحات کرنے پر حکومتِ پاکستان کی تعریف کی۔

اے ڈی بی کےصدر نے انفرااسٹرکچر، ماحولیاتی تبدیلی اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید