• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی ایچ نے پاکستان کی پرو لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان کی پرولیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی دستبرداری کے بعد پرو لیگ میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ ایلیٹ مقابلوں میں پاکستان کو واپس دیکھ کر اچھا لگا، پاکستان کی پرو لیگ میں شرکت ورلڈ ہاکی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار لیگ آف دی بیسٹ کا حصہ بننے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرو لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستان سمیت 9 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان، ارجنٹینا، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، جرمنی، بھارت، نیدرلینڈز اور اسپین کے ساتھ کھیلے گا۔ 

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ گزشتہ سیزن نویں پوزیشن کے بعد ریلیگیٹ ہوا جس کی جگہ پاکستان کو پرموشن ملی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پرو ہاکی لیگ اور نیشنل یوتھ گیمز کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے 25 کروڑ پرو لیگ کے لیے منظور کیے ہیں جبکہ 15 کروڑ روپے کی نیشنل یوتھ گیمز کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید