• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم تعصب میں آگے بڑھ چکے ہیں: سعدیہ جاوید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم پنجاب و خیبر پختونخوا میں بارش و اربن فلڈنگ کو قدرتی آفت اور سندھ میں انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہیں، حافظ نعیم تعصب میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم کی پریس کانفرنس ’چور مچائے شور‘ کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے، ہر ڈکٹیٹر کا وکیل بننے والے آج جمہوریت پر لیکچر دے رہے ہیں۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کی مثال ’الطاف بریلوی روڈ‘ ہے، الطاف بریلوی روڈ ان کے اپنے کنٹریکٹر کے ذریعے کرپشن کی نذر ہوگیا۔ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبرگ کی ابتر صورتحال دیکھ کر ہی شاید حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کی۔

قومی خبریں سے مزید